میری چُپ کا تیری خَموشی سے!!
رُوح اور جان_______کاتعلّق ہے!!
بِن کہے بِن سُنے ہی اپنے بِیچ!!
عہد و پیمان_______کاتعلّق ہے!!
شاعر بھی زنجِیر بپا ہے ،،، گائک بھی آزاد نہیں ہر دِل پر ہیں خوف کے سائے، کون ہے جو ناشاد نہیں اُونچ نِیچ کی گرد نہ پڑنے دو ، سوچوں کے دامن پر یہی کہا تھا ہم نے یارو ، اور ہمیں کُچھ یاد نہیں جو کہنے کی بات تھی کہہ کر دار و رسن تک آئے ہیں ہونٹوں پر ہے گِیت وَفا کا ،،، آہ نہیں ،،، فریاد نہیں لاکھ دَھڑکتا ہو پہلو میں ، پتّھر ہی کہلائے گا انسانوں کے دَرد سے جو دِل اے جالبؔ آباد نہیں (شاعرِ انقلاب) حبیب جالبؔ ¹⁹⁹³-¹⁹²⁸
Comments
Post a Comment