نمی دے کر جو مٹی کو مسلسل گوندھتے ہو تم بتاؤ کیا بناؤ گے____ ؟
نمی دے کر جو مٹی کو
مسلسل گوندھتے ہو تم
بتاؤ کیا بناؤ گے____ ؟
کوئی کوزہ، کوئی مورت
یا پھر محبوب کی صورت ___؟؟
سخنور ہوں____
کہو تو مشورہ اک دوں____
یہ گھاٹے کا ہی سودا ہے
یہاں مٹی کی مورت کی اگر آنکھیں بناؤ گے ____
تمہیں آنکھیں دکھائیں گی
تراشو گے زبان اسکی تو تُرشی جھیل پاؤ گے ___؟؟
اگر جو دل بنایا تو ہزاروں خواہشیں بن کر
تمہیں تم سے ہی مانگیں گی
عطائے خلعت احمر اسے
خود سر بنا دے گی ______
وہاں اپنی محبت کا جو نادر تاج پہنایا
خدا خود کو ہی سمجھے گی_____
ابھی بھی وقت ہے مانو
ارادہ ملتوی کر دو ____
اسے مٹی ہی رہنے دو
اسے مٹی ہی رہنے دو۔۔۔
Comments
Post a Comment